Posts Tagged ‘wikileaks’

وکی لیکس پرپراسرارانشورنس فائل پوسٹ کردی گئی

.افغان جنگ سے متعلق مزید ہزاروں خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔ وِکی لِیکس ویب سائٹ پر پُراسرار انشورنس فائل پوسٹ کردی گئی۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق وِکی لِیکس کے افغان وار ڈائری پیج پر آنے والی اس فائل کے مواد تک رسائی فی الحال ممکن نہیں۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے ویب سائٹ کے خلاف ممکنہ اقدام یا اس کے بانی کو کچھ ہونے کی صورت میں خفیہ انشورنس فائل کو افشا کردیا جائے گا۔ ایک اعشاریہ چار گیگا بائٹس حَجم کی اِس انشورنس فائل میں ممکنہ طورپرافغان اور عراق جنگ کے خفیہ گوشوں سے متعلق دستاویزات اور ویڈیوز سمیت امریکی محکمہ خارجہ کے مراسلات بھی ہوسکتے ہیں۔وِکی لیکس اس سے پہلے افغان جنگ پر امریکی فوج کی بانوے ہزار خفیہ دستاویزات کو منظر عام لاچکی ہے۔

Advertisements
%d bloggers like this: